کویت نے 15 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

کویت نے 15 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کر   دیا ہے ۔

774378
کویت نے 15 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کر  دیا

کویت نے 15 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کر   دیا ہے ۔

برطانوی اور فرانسیسی خبر ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ کویت نے ایران کی طرف سے اپنے ملک میں موجود دہشت گرد گروپوں کی حمایت کے الزام میں ایرانی سفارتکاروں کی تعداد کو کم کر دیا ہے ۔ 

ایرانی مہر خبر ایجنسی  نے بھی یہ خبر دی ہے کہ کویت نے ایرانی ثقافتی مشن  کو بند کر دیا ہے ۔  یہ فیصلہ ایران کے کویت میں موجود ال عبادالی تنظیم کیساتھ روابط کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء کویت کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ ایران کیساتھ سفارتی تعلقات کے معاملے میں بعض تدابیر اختیارکی گئی ہیں ۔ ایک  کویتی ذرائع کے مطابق کویت نے 15 ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے اور کویت میں موجود  ایران کے ثقافتی ،فوجی اور تجارتی مشنوں کو بند کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں