سعودی عرب،غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک 6 زخمی

سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

769724
سعودی عرب،غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک 6 زخمی

 

سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کی جائے رہائش ایک عمارت میں دھواں بھرنے کے نتیجے میں  11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں ۔

سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں آگ کے باعث ایک عمارت میں دھواں بھرنے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے 11غیر ملکی ہلاک ہو گئے ۔ سعودی سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق آگ ایک پٹرول سٹیشن پر لگی جس نے قریبی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس وقت لگی جب ایک ٹینکر پٹرول سٹیشن کی ری فیولنگ کر رہا تھا ۔ متاثرہ عمارت میں کھڑکیاں نہ ہونے کے باعث دھواں بھر گیا جس سے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم 11غیر ملکی ہلاک ہو گئے ۔ 

سول ڈیفنس کے مطابق اس گھر میں رہنے والے تمام افراد غیر ملکی تھے جو محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے آ۔گ کے باعث 2گاڑیاں اور پانچ دکانیں بھی جل کر تباہ ہو گئی ہیں 



متعللقہ خبریں