واشنگٹن، قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک سے متعلق "دوٹوک اور سخت " طرز عمل اختیار کرے

قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک اور ان کی قطر کے شہریوں  اور ان ممالک میں مقیم قطری باشندوں کی حق تلفیوں سے متعلق "دوٹوک اور سخت " طرز عمل اختیار کیا جائے: علی بن سمیع المّری

768342
واشنگٹن، قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک سے متعلق "دوٹوک اور سخت " طرز عمل اختیار کرے

قطر کی قومی انسانی حقوق کمیٹی نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک اور ان کی قطر کے شہریوں  اور ان ممالک میں مقیم قطری باشندوں کی حق تلفیوں سے متعلق "دوٹوک اور سخت " طرز عمل اختیار کیا جائے۔

کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیٹی کے سربراہ علی بن سمیع المّری نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وزارت خارجہ کی سطح پر بعض حکام سے ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں  المّری نے انسانی اقدار ، انسانی اصول و قواعد   اور بین الاقوامی معاہدوں کو ملکی مفادات سے آگے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور  سیاسی حل کے بہانے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھنے کے بارے متنبہ کیا ہے۔

المّری نے کہا ہے کہ ہم نے قطری شہریوں اور ان ممالک میں مقیم قطری باشندوں کے خلاف سرزد کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اجتماعی شکل میں سزا دینے سے متعلق امریکی حکام کو تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں اور ان کے مقابل واشنگٹن انتظامیہ سے "دوٹوک اور سخت "طرز عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 5 جون کو دہشت گردی کے ساتھ تعاون کے دعوے سے قطر سے تعلقات منقطع کر لئے تھے، بعد میں اس فیصلے میں دیگر ممالک  بھی شامل ہو گئے تھے۔

بعد ازاں ان عائد پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے میں ان 4 ممالک کی طرف سے بھیجی گئی 13 شقوں پر مبنی "مطالبات کی فہرست" کو قطر نے مسترد کر دیا تھا۔

فہرست میں درج مطالبات میں قطر میں موجود ترکی کی فوجی بیس کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں