امریکہ ،برطانیہ اور کویت کی قطر بحران کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل

امریکہ ،برطانیہ اور کویت نے قطر بحران کے فریقین سے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

768416
امریکہ ،برطانیہ اور کویت کی قطر بحران کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل

 

امریکہ ،برطانیہ اور کویت نے قطر بحران کے فریقین سے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

  مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح کیساتھ  ملاقات کے بعد  بیان دیتے ہوئے سعودی عرب کی زیر قیادت قطر کے خلاف بلاک بنانے والے  ممالک سے بحران کو فوری طور پر کنٹرول کرنے  اور اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ  کیا ہے ۔

ٹلر سن برطانوی قومی سلامتی کے مشیر مارک سی ڈول کیساتھ کویت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب اور قطر بھی جائیں گے ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 5  جون کو معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کیساتھ قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کر دیا تھا ۔  قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگانے والے ان ممالک نے قطر کیساتھ بری، بحری اور فضائی حدود کو بند کرتے ہوئے قطری شہریوں کو ملک بدر کر دیا تھا ۔

  ان ممالک نے قطر کو 13 شقوں پر مبنی مطالبات کی جو فہرست پیش کی تھی قطر نے اسے مسترد کر دیا ہے ۔اس فہرست میں قطر  میں موجود ترکی کے فوجی اڈے کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں