قطر، ہوشیارہمارے پاس 340 ارب ڈالر کا سرمایہ موجود ہے

قطر سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

767841
قطر،  ہوشیارہمارے پاس 340 ارب ڈالر کا سرمایہ موجود ہے

قطر  جس پر  عرب ممالک  نےپابندیاں  عائد کی تھیں اقتصادی اعدادوشمار کیساتھ چیلنج کر رہا ہے ۔

 قطر مرکزی بینک کے گورنرشیخ  عبداللہ بن ال تانی نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ ہمارے پاس 340 ارب ڈالر کا سرمایہ موجود ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ مرکزی بینک کے خزانے میں موجود  40 ارب ڈالر اور سونے  کو قطر کے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ فنڈوں کو چلانے والے قطری سرمایہ کاری اتھارٹی کےطرف سے نقد میں بدلنے والا 300 ارب ڈالر کا سرمایہ موجود ہے ۔ زر مبادلہ کا یہ ذخیرہ خلیجی ممالک کی طرف سے قطر  پر پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا  ۔ ہمارے پاس ہر قسم کے شاکس کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری   زر مبادلے کا  ذخیرہ  موجود ہے ۔ قطر میں سرمایہ کاری کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔گزشتہ ماہ قطر سے جانے والے سرمایے کی مقدار 6 ارب ڈالر سے بھی کم ہے ۔

 یاد رہے کہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے پانچ جون کو  دہشت گردی کی حمایت کے دعوے کیساتھ   قطر  پر پابندیاں عائد کی تھیں جن میں بعد میں چند دیگر ممالک بھی شامل ہو گئے تھے ۔ ان ممالک نے پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے  قطر کو 13 شقوں پر مبنی مطا لبات کی جو فہرست پیش کی تھی قطر نے انھیں مسترد کر دیا تھا ۔ مطالبات   کی  اس فہرست میں قطر میں موجود ترکی کے فوجی اڈے کو بند کرنا بھی شامل تھا ۔



متعللقہ خبریں