یمن، ہزاروں کی تعداد میں بچے ہیضے کی وبا میں مبتلا

یمن میں  ہزاروں  بچے  خوراک کی کمیابی     اور دیگر  اسباب سے  ہیضے جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں

765161
یمن، ہزاروں کی تعداد میں بچے ہیضے کی وبا میں مبتلا

یمن میں  ہیضے کی وفا   ہزاروں  کی تعداد میں بچوں کے لیے خطرہ جان بنی ہوئی ہے۔

اقوامِ متحدہ  کے امدادی فنڈ برائے اطفال کے ترجمنا کرسٹوف بولیارک  نے اقوام   متحدہ کے ریڈیو کی ویب سائٹ پر  اعلان کیا ہے کہ  یمن میں  ہزاروں  بچے  خوراک کی کمیابی     اور دیگر  اسباب سے  ہیضے جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

اعلان کے مطابق  پینے  کے صاف پانی کی عدم دستیابی  سے  پیدا ہونے والے جرثوموں کا خاتمہ ممکن ہے  تا ہم ، اگر بچوں کو  صاف پانی  فراہم نہ کیا گیا تو  یہ مرض خطرناک نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

یہ وبا صومالیہ، سوڈان اور جنوبی  سوڈان کی طرح کے افریقی  ملکوں میں   بھی  دکھائی  دے  رہی ہے  لیکن  یمن میں یہ کافی سنگین سطح پر ہے  اور اجتماعی  اموات کا خطرہ موجود ہ ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں دو سال سے زائد عرصے سے جاری  خانہ جنگی سے  تقریبا تیس لاکھ لوگ متاثر ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق  اس ملک میں  27 اپریل سے ابتک 21 شہروں میں تقریباً دو لاکھ 70 ہزار  ہیضے سے متاثرہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں