آستانہ میں وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

تمام تر فریقین  کے یکجا ہونے والا اجلاس  آج  قزاق وزیر خارجہ کی  زیر صدارت میں  متوقع ہے

764875
آستانہ میں وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

شام کے معاملے پر آستانہ میں  منعقدہ 5 ویں مرحلے کے مذاکرات   کے سلسلے میں  ترک، روسی اور ایرانی وفود  نے دو فریقی  اور سہہ فریقی  مذاکرات سر انجام دیے ہیں۔

روسی صدر ولادیمر پوتن  کے نمائندہ خصوصی برائے شام الیگزنڈر لاورنت یف  کا کہنا ہے کہ   ان مذاکرات میں خمص کے بعض علاقوں  اور مشرقی غوطہ کے  جھڑپوں سے پاک علاقوں کی سرحدوں کا تعین کیا گیا ہے۔

کل صبح  شروع ہونے والے مذاکرات کے بعد وزارت خارجہ کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری  سیدات اونال کی زیر   قیادت کے  ترک وفد نے عسکری مخالفین  اور اقوام  متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دی مستورا سے ملاقات کی۔

اس دوران  روسی اور ایرانی وفود  نے اسد انتظامیہ کے وفد سے مذاکرات کیے ۔

اُردنی اور امریکی سفارتکاروں کے بھی  شریک ہونے والے اجلاس میں مخالفین کے وفد نے  بعض یورپی ممالک  کے نمائندوں سے مشاورتی اجلاس کیا۔

تمام تر فریقین  کے یکجا ہونے والا اجلاس  آج  قزاق وزیر خارجہ کی  زیر صدارت میں  متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں