عراق: جان بچا کر نکلنے والے شہریوں پر داعش کا حملہ، 32 ہلاک

ایک عورت سمیت کُل 2 خود کش حملہ آور موصل  کے علاقے ایسکی شہر سے جان بچا کر نکلنے والے شہریوں میں شامل ہو گئے اور سرحدی چوکی کے قریب پہنچنے پر اپنے جسموں سے بندھے بموں کو اڑا  دیا

764059
عراق: جان بچا کر نکلنے والے شہریوں پر داعش کا حملہ، 32 ہلاک

عراق کے شہر موصل کے علاقے ایسکی شہر سے جان بچا کر نکلنے والے شہریوں پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک عورت سمیت کُل 2 خود کش حملہ آور موصل  کے علاقے ایسکی شہر سے جان بچا کر نکلنے والے شہریوں میں شامل ہو گئے اور سرحدی چوکی کے قریب پہنچنے پر اپنے جسموں سے بندھے بموں کو اڑا  دیا۔

حملوں میں 5 بچوں اور 10 عورتوں سمیت کُل 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملوں کی جگہ کے داعش کی فائرنگ رینج میں ہونے کی وجہ سے لاشوں کو بھی اٹھایا نہیں جا سکا۔

علاوہ ازیں موصل کے علاقے ایسکی شہر میں  داعش کے شہریوں کے خلاف راکٹ حملوں میں بھی  9 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن ائیر فورسز کے فضائی حملوں میں 15 عراقی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں