امید ہے کہ قطر ہمارے مطالبات کا مثبت جواب دے گا:سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے خلیجی اور عرب ممالک کو توقع ہے کہ قطر کا ان کے مطالبات کے جواب میں ردعمل مثبت ہوگا

763912
امید ہے کہ قطر ہمارے مطالبات کا مثبت جواب دے گا:سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے خلیجی اور عرب ممالک کو توقع ہے کہ قطر کا ان کے مطالبات کے جواب میں ردعمل مثبت ہوگا۔

انھوں نے گزشتہ  روز ساحلی شہر جدہ میں جرمن وزیر خارجہ سگمار گبرئیل کے ساتھ مشترکہ اخباری کانفرنس میں کہا کہ  قطر کے خلاف کیے گئے اقدامات کا مقصد اس کی پالیسیوں کو تبدیل کرانا ہے جن سے خود اُسے اور دنیا کی اقوام کو نقصان پہنچا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم قطر کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں  ، اس کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور پھر اس کی بنیاد پر کوئی مناسب اقدامات کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ انھوں نے اپنے جرمن ہم منصب سے ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت اور مالی معاونت روکی جانی چاہیے

علاوہ ازیں  قطر کو اپنے میڈیا چینلز کے ذریعے انتہا پسندی کو شہ دینے اور ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے بھی باز رکھا جانا چاہیے۔

عادل الجبیر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ قطر سے جو کچھ مطالبات کیے گئے ہیں وہ 2013 اور 2014 میں طے شدہ ریاض  معاہدے میں بھی شامل تھے جن  پر امیر قطر شیخ تمیم نے دستخط کیے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کویتی ثالثوں کی درخواست پر قطر کو دی گئی  مہلت  میں 2 دن  کی توسیع کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں