تیرہ  مطالبات پورا کر نے  کے لیے قطر کو  10 روز کی مہلت

عرب ریاستوں نے قطر کے ساتھ جاری بدترین بحران کو ختم کرنے کے لیے 13 مطالبات  کیے ہیں اور انھیں پورا کرنے کے لیے اسے 10 روز کی مہلت دی  ہے۔

758602
تیرہ  مطالبات پورا کر نے  کے لیے قطر کو  10 روز کی مہلت

 

عرب ریاستوں نے قطر کے ساتھ جاری بدترین بحران کو ختم کرنے کے لیے 13 مطالبات  کیے ہیں اور انھیں پورا کرنے کے لیے اسے 10 روز کی مہلت دی  ہے۔

سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے تنازع کو ختم کرنے کے لیے قطر کو ایک فہرست ارسال کی ہے، جن میں الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے، ایران کے ساتھ تعلقات میں کمی اور قطر میں ترک فوجی اڈے کو بند کرنے سمیت 13 مطالبات شامل ہیں۔

عرب ممالک نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ بحران کے حل کے لیے اسے اخوان المسلمون، داعش، القاعدہ، حزب اللہ اور جبھۃ الفتح الشام سمیت تمام دہشت گرد، نظریاتی و فرقہ ورانہ تنظیموں کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے ہوں گے اور ان دہشت گردوں کو حوالے کرنا ہوگا جنہیں اس نے پناہ دی ہوئی ہے۔ ان چار ممالک نے قطر سے اپنے اندرونی و خارجہ امور میں مداخلت بند کرنے اور ان ممالک کے شہریوں کو قطری شہریت دینے کا سلسلہ بند کرنے کے بھی مطالبات کیے۔

عرب ممالک نے قطر کو ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی ہے۔ قطر کو یہ فہرست کویت نے فراہم کی ہے جو فریقین میں ثالثی کی کوششیں کررہا ہے۔ فوری طور پر ان مطالبات کے حوالے سے قطر کا موقف سامنے نہیں آیا تاہم چند روز قبل قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا تھا کہ ان کا ملک اس وقت تک چاروں عرب ممالک سے مذاکرات نہیں کرے گا جب تک وہ قطر پر سے اپنی پابندیاں اٹھا نہیں لیتے۔



متعللقہ خبریں