تین ایرانی فوجی سعودی عرب کی حراست میں

بتایا گیا ہے کہ یہ واقع  جمعہ کی رات  پیش آیا  تھا،  تا ہم  دوسری جانب ایران   اس  خبر کی تردید کر رہا ہے

756255
تین ایرانی فوجی سعودی عرب کی حراست میں

خلیج  میں  قطر بحران کے بعد   علاقے کی کشیدگی کو  مزید  ہوا دینے والا ایک قدم    سعودی عرب نے اٹھایا ہے۔

ایرانی  پاسدارانِ انقلاب   کے تین فوجیوں کو سعودی عرب نے  زیر حراست لے لیا ہے۔

اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ ایرانی  فوجی    دھماکہ خیز  مواد   لادی  بوٹ   کے ہمراہ    پکڑے گئے ہیں جو کہ  سعودی     مرجان آئل فیلڈ  کے پلیٹ فارم  پر حملہ کرنے  کے     لیے جا رہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ واقع  جمعہ کی رات  پیش آیا  تھا،  تا ہم  دوسری جانب ایران   اس  خبر کی تردید کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں