شام: دہشت گرد تنظیم کا حملہ ایک ہی کنبے کے 4 افراد ہلاک 20 زخمی

شام میں دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کے شہریوں پر حملے میں ایک ہی خاندان کے ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک  اور 20 افراد زخمی ہو گئے

754976
شام: دہشت گرد تنظیم کا حملہ ایک ہی کنبے کے 4 افراد ہلاک 20 زخمی

شام میں دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کے شہریوں پر حملے میں ایک ہی خاندان کے ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک  اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق حلب کے شمال میں آزاد شامی فوج کے زیر کنٹرول تحصیل مارے میں PKK/PYD کے دہشت گردوں نے رات کے وقت حملہ کیا۔

آفرین کے مشرق میں دہشتگرد تنظیم کے مورچوں سے کئے جانے والے مارٹر توپ کے حملے میں گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک  اور 20 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں اور  ترکی کے ضلع کیلیس  کے سرکاری ہسپتال میں طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں