قطر میں متعین امریکی خاتون سفیراچانک مستعفی ہو گئیں

قطر  میں متعین  امریکی سفیر ڈانا شیل اسمتھ نے اپنے عہدے سے  استعفی دے دیا ہے جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے

752109
قطر میں متعین امریکی خاتون سفیراچانک مستعفی ہو گئیں

قطر  میں متعین  امریکی سفیر ڈانا شیل اسمتھ نے اپنے عہدے سے  استعفی دے دیا ہے ۔

 اُن کا یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب قطر کو اپنے ہمسایہ ممالک کی جانب سے سخت پابندی کا سامنا ہے۔

امریکی  خاتونسفیر دانا شیل اسمتھ نے کہا کہ وہ قطر میں تین  سال  تک امریکی سفیر رہنے کے بعد سبکدوش ہو رہی ہیں۔

ا سمتھ نے اپنے پیغام میں یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ عہدہ کیوں چھوڑ رہی ہیں۔

ا سمتھ یا امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس بابت بھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے کہ اسمتھ کی جگہ کس کو بطور امریکی سفیر قطر بھیجا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں