عراق کے شہر کربلا میں بم دھماکے، 20 افراد ہلاک 38 زخمی

عراق کے شہر کربلا میں دو خود کش بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئےہیں ۔

749672
عراق کے شہر کربلا میں بم دھماکے، 20 افراد ہلاک 38 زخمی

عراق کے شہر کربلا میں دو خود کش بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئےہیں ۔

 پہلا دھماکہ کربلا کے مرکزی بس اسٹیشن پر ہوا۔  خودکش حملہ آور  نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

دوسرا دھماکہ کربلا کے مشرقی مضافاتی علاقے مصیب کی ایک مصروف مارکیٹ میں صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ سے قبل خریداری میں مصروف تھی۔ اس حملے میں 20 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق حملے میں 34 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

داعش نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول  کرلی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں