اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 1 فلسطینی ہلاک، 6 زخمی

غزہ کے مکین   اسرائیلی جیلوں میں   بند فلسطینی قیدیوں کی حمایت  اور  محاصرے کے خلاف  سرحدی  علاقوں میں  کچھ ہفتوں سے مظاہرے کر رہے ہیں

747359
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 1 فلسطینی ہلاک، 6 زخمی

اسرائیلی  فوجیوں اور فلسطینی  صحافیوں  کے درمیان غزہ  کی پٹی  کی سرحد پر    چھڑنے والی جھڑپوں میں  ایک   فلسطینی   ہلاک  اور 6 زخمی ہو گئے۔

غزہ   کی مشرقی سرحدوں  پر واقع  الا کرارہ،  ناحل  اُز، الا بوریج اور جبالیہ  مہاجر کیمپوں   کے  اطراف میں ہونے والے تصادم میں  اسرائیلی فوجیوں  نے     پتھراؤ اور تیل کے بم      پھینکنے  والے     فلسطینی مظاہرین  پر  اصلی اور ربڑ کی گولیوں    کے ساتھ ساتھ  آنسو  گیس   پھینکی۔

خان یونس کے مشرق میں  اسرائیلی  فوجیوں  کی فلسطینی مہاجرین پر فائرنگ سے    ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ جھڑپ میں   اصلی  گولیوں سے   دو فلسطینی  شہری زخمی ہو گئے ہیں تو  جبالیہ میں  آنسو گیس      سے  4 افراد  بُری   طرح  متاثر ہوئے ہیں۔

واضح  رہے کہ  غزہ کے مکین   اسرائیلی جیلوں میں   بند فلسطینی قیدیوں کی حمایت  اور  محاصرے کے خلاف  سرحدی  علاقوں میں  کچھ ہفتوں سے مظاہرے کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں