شامی فوج نے راقہ کے 6 دیہاتوں کو دہشتگرد تنظیم داعش سے واپس لے لیا

راقہ کے مغرب میں واقع کیربات محسن، کیربات حسن، بیر سابا، التراقی ، السوریہ اور انز بوکادی  دیہاتوں کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

747674
شامی فوج نے راقہ کے 6 دیہاتوں کو دہشتگرد تنظیم داعش سے واپس لے لیا

شامی فوج نے راقہ کے 6 دیہاتوں کو دہشتگرد تنظیم داعش سے واپس لے لیا ہے۔

شہر کے مغرب میں واقع کیربات محسن، کیربات حسن، بیر سابا، التراقی ، السوریہ اور انز بوکادی  دیہاتوں کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن  نے راقہ کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لئے ڈیموکریٹک شامی فورسز  کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG بھی ڈیموکریٹک شامی فورسز   میں شامل ہے۔

 داعش نے سال 2014 میں راقہ پر قبضہ کیا اور اسے اپنا نام نہاد دارالحکومت اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں