شام میں ترکی ہلال احمر کی امدادی کاروائیاں وسیع پیمانے پر جاری

آستانہ سکیورٹی زون سمجھوتے کے بعد ترکی ہلال احمر نے پہلے مرحلے میں ادلیب میں ایک ہزار مکانات کی ہاوسنگ اسکیم کا آغاز کروایا ہے، ادلیب میں 12 یتیم خانے کھولے ہیں

745391
شام میں ترکی ہلال احمر کی امدادی کاروائیاں وسیع پیمانے پر جاری
türk kızılayı, idlib.jpg
türk kızılayı, idlib.jpg

ترکی ہلال احمر کی طرف سے شام کے شہر ادلیب میں جنگ کے متاثرین کی امداد کا کام جاری ہے۔

حلب ریسکیو آپریشن میں 40 ہزار انسانوں کے ادلیب  آنے اور آستانہ سکیورٹی زون سمجھوتے کے بعد ترکی ہلال احمر نے طویل المدت سرمایہ کاری کا رُخ کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ادلیب میں ایک ہزار مکانات کی ہاوسنگ اسکیم کا آغاز کروایا ہے، ادلیب میں 12 یتیم خانے کھولے ہیں۔

ان یتیم خانوں میں مقیم 2 ہزار 800 کنبوں کی تمام ضرورت کو باقاعدہ شکل میں پورا کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ پانی کے کنوئیں کھودنے کا کام ابھی جاری ہے۔

ادلیب کے دیہی علاقوں میں غیر منّظم کیمپوں میں مقیم 7 لاکھ مہاجرین کو بھی ترکی ہلال احمر خوراک اور صفائی کے سامان کی امداد فراہم کر رہی ہے۔

ماہ رمضان کی مناسبت سے ترکی سے کی جانے والی کثیر تعداد میں لباس، خوراک اور صفائی کے سامان کی امداد کو بھی ترکی ہلال احمر علاقے میں پہنچا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں