روسی آبدوزوں کا شامی شہر پر میزاَئل حملہ،داعش کے ٹھکانے ہدف پر

روس کی دو جنگی آبدوزوں نے بحیرہ روم سے شام کے شہر پالمیرا میں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ کیا ہے جس کی اطلاع حکومت ترکی کو دی گئی تھی

742766
روسی آبدوزوں کا  شامی شہر پر میزاَئل حملہ،داعش کے ٹھکانے ہدف پر

روس کی دو جنگی آبدوزوں نے بحیرہ روم سے شام کے شہر پالمیرا میں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ کیا ہے۔

ماسکو وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دو جنگی آبدوزوں کی مدد سے کل بحیرہ روم سے ایک کروز میزائل داغا گیا۔

اس میزائل حملے میں پالمیر ا شہرکے قریب داعش کے ٹھکانے اور ایک اسلحہ گودام  کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل حملے سے قبل روسی حکام نے امریکہ، ترکی اور اسرائیل کو مطلع کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل سے الرقہ سے فرار ہونے والے داعشی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔



متعللقہ خبریں