اسد کا قتل سانپ کی دُم کاٹنے کے مترادف ہے اور اس قتل کا وقت آ پہنچا ہے: یوآو گلانٹ

اسد سانپ کی دُم سےا ور ایران سانپ کے سر سے مشابہہ ہے، سانپ کی دُم کاٹنے کے بعد ہم اس کے سر پر توجہ مرکوز کریں گے: گلانٹ

733996
اسد کا قتل سانپ کی دُم کاٹنے کے مترادف ہے اور اس قتل کا وقت آ پہنچا ہے: یوآو گلانٹ

اسرائیلی کے ہاوسنگ اور تعمیرات کے وزیر 'یوآو گلانٹ' نے القدس میں شام کے صدر بشار الاسد کے قتل کی اپیل کی ہے۔

القدس میں خطاب کے دوران گلانٹ نے شامی انتظامیہ کو "اجتماعی قتل  عام کرنے اور لاشوں کو جلانے ' کا قصوروار ٹھہرانے سے متعلق امریکہ کی طرف سے ایک روز قبل جاری کردہ بیان کا حوالہ دیا اور  اسد کو 'نسل کشی ' کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

اسرائیلی وزیر یوآو گلانٹ نے کہا کہ "میرے مطابق ہم ریڈ لائن کھینچ رہے ہیں اور میرے مطابق اسد کے قتل کا وقت آ پہنچا ہے "۔

اسد کے قتل کو سانپ کی دُم کاٹنے سے اور ایران کو سانپ کے سر سے مشابہہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانپ کی دُم کاٹنے کے بعد ہم  ایران پر توجہ مرکوز کریں گے۔



متعللقہ خبریں