یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی،سینکڑوں ہلاک

یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 115 افراد ہلاک ہو گئے اور ہزاروں ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انتظامیہ کو مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے

733337
یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی،سینکڑوں ہلاک

یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 115 افراد ہلاک ہو گئے اور ہزاروں ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انتظامیہ کو مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈومینک اسٹل ہارٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہیضے کی سنگین وبا کا سامنا ہے۔

یمن کی وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق، 27 اپریل سے لے کر 13 مئی تک ہیضے کے مرض میں مبتلا 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اعدادوشمار کے مطابق یمن کے 14 صوبوں میں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جہاں صرف گزشتہ ہفتے کے دوران 10 صوبوں میں تقریباً ڈھائی ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے۔

یہ گزشتہ ایک سال کے دوران دوسرا موقع ہے کہ جزیرہ نما  عرب کے غریب ترین ملک یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹی ہے جہاں حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان خطرناک جنگ جاری ہے۔


ٹیگز: #یمن , #ہیضہ , #وبا

متعللقہ خبریں