روس اور مصر جنیوا مذاکرات کی حمایت پر متفق

مسئلہ شام کے حل کی تلاش کے لیے جنیوا میں شروع ہونے والے   امن مذاکرات   کی حمایت   کرنا انتہائی اہم ہے  جس پر دونوں ملکوں نے اتفاق  قائم کیا ہے

731541
روس اور مصر جنیوا مذاکرات کی حمایت پر متفق

روس اور  مصر  نے 16 مئی سے شروع ہونے والے جنیوا مذاکرات   کی  حمایت  کی اہمیت کے حوالے سے اتفاقِ رائے کا  اظہار  کیا ہے۔

مصری وزارت  خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف    کی  مصری ہم  منصب  سمیع  شکری   سے ٹیلی فون پر بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان  دو طرفہ تعلقات اور جنیوا مذاکرات کے حوالے سے  غور کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا کہ چند روز بعد مسئلہ شام کے حل کی تلاش کے لیے جنیوا میں شروع ہونے والے   امن مذاکرات   کی حمایت   کرنا انتہائی اہم ہے  جس پر دونوں ملکوں نے اتفاق  قائم کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں