شام:محفوظ علاقوں کے قیام کا منصوبہ باضابطہ طور پر شروع

بتایا گیا ہے کہ روس، ايران اور ترکی کے مابين طے پانے والے ايک معاہدے کے تحت مخصوص علاقوں ميں جمعے اور ہفتے کی درميانی شب رات بارہ بجے سے جنگی کارروائياں ترک کر دی گئی ہيں

726909
شام:محفوظ علاقوں کے قیام کا منصوبہ باضابطہ طور پر شروع

شام ميں  محفوظ علاقوں کے قيام سے متعلق تازہ منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

روس، ايران اور ترکی کے مابين طے پانے والے ايک معاہدے کے تحت مخصوص علاقوں ميں جمعے اور ہفتے کی درميانی شب رات بارہ بجے سے جنگی کارروائياں ترک کر دی گئی ہيں تاہم شمال مغربی صوبہ حما کے ايک مقام سے اس کی خلاف ورزی کی رپورٹيں موصول ہوئی ہيں۔

’ڈی اسکليشن‘ يا کشيدگی کم کرنے سے متعلق اس ڈيل کی تفصيلات عام نہيں کی گئی ہيں۔ مرکزی شامی اپوزيشن نے اس معاہدے کو غير واضح قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ اس ميں شام کی نمائندگی نہيں ہو رہی۔ یہ پہلا ایسا منصوبہ ہے جس میں غیر ملکی مسلح مانیٹرز شام میں قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔ امریکا اس معاہدے کا حصہ نہیں ہے اور شامی حکومت یا باغی بھی اس معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں شامل نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں