عراق اورشام میں فضائی حملوں کے دوران 352 شہری ہلاک : امریکہ کا اعتراف

امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ عراق اور شام میں گزشتہ تین برس میں داعش کے خلاف امریکی اتحادیوں کی فضائی کاروائیوں کے دوران 352 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں  ۔

724045

 اس آپریشن کی سربراہی کرنے والی کمبائنڈ جوائنٹ فورس کے مطابق سویلین ہلاکتوں کی 42 مزید رپورٹوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔پینٹاگون نے بتایا ہے کہ فضائی کاروائی کے دوران ہر ممکن احتیاط سے کام لیا گیا  لیکن پھر بھی  غیر ارادی طور پرانسانی آبادی کا کچھ نقصان ہواہے ۔ دوسری جانب ایئر وارز نامی مانیٹرنگ گروپ کا دعویٰ ہے کہ ایسی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے ۔ رواں برس مارچ میں عراقی شہر موصل میں داعش کے خلاف امریکی اتحادی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں ایک سو سے زائد سویلین ہلاکتوں کے بعد سے یہ اتحاد شدید تنقید کی زد میں ہے ۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مارچ کے دوران کی گئی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی کاروائیوں کے نتیجے میں 45 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

متعللقہ خبریں