عراق: 3 ہفتوں کے اندر اندر آپریشن مکمل کر کے موصل کو رہا کروا لیا جائے گا

اس وقت داعش موصل کے تقریباً 35 فیصد حصے پر قابض ہے اور زیادہ سے زیادہ 3 ہفتوں کے اندر اندر آپریشن مکمل کر کے شہر کو رہا کروا لیا جائے گا۔ عثمان الغنیمی

723534
عراق: 3 ہفتوں کے اندر اندر آپریشن مکمل کر کے موصل کو رہا کروا لیا جائے گا

عراق کی مسلح افواج کے سربراہ عثمان الغنیمی نے کہا ہے کہ موصل میں زیادہ سے زیادہ 3 ہفتوں کے اندر اندر آپریشن مکمل کر کے شہر کو رہا کروا لیا جائے گا۔

غنیمی نے کہا ہے کہ اس وقت داعش شہر کے تقریباً 35 فیصد حصے پر قابض ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے سال 2014 میں موصل پر قبضہ کیا اور شہر کی دہشت گرد تنظیم سے رہائی کے لئے 17 اکتوبر 2016 میں  آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

پہلے مرحلے میں شہر کے مشرقی حصے کو تنظیم کے قبضے سے چھڑایا گیا اور اندازے کے مطابق آپریشن کے آغاز میں شہر میں داعش کے تقریباً 6 ہزار دہشتگردوں کی  موجودگی کا خیال ظاہر کیا جا رہا تھا۔

6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری آپریشن میں زیر محاصرہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں 200 سے 300 تک دہشت گرد باقی رہ گئے ہیں۔


ٹیگز: #عراق , #موصل

متعللقہ خبریں