ایران ۔ روس اعلیٰ سطحی مذاکرات

مذاکرات میں شام کے مسئلے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور فوجی تعلقات پر بھی بات کی گئی

721793
ایران ۔ روس اعلیٰ سطحی مذاکرات

روس کے صدر ولادی میر پوٹن  کے نمائندہ خصوصی الیگزینڈر لاورینٹائیو نے تہران میں ایران کی قومی سلامتی  ہائی کونسل  کے سیکرٹری جنرل علی شیمہانی  کے ساتھ ملاقات کی۔

ایران کی قومی سلامتی  ہائی کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں لاورینٹائیو اور شیمہانی نے شام کے مسئلے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور فوجی تعلقات پر بھی بات کی۔

مذاکرات میں ایران، شام اور روس  کے درمیان موئثر تعاون  کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی اور قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جاری  مذاکرات  کے فائر بندی میں کردار پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران، روس  اور شام  کے وزرائے دفاع نے شام کے حالات پر بات چیت کے لئے کل ماسکو میں ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں