شام: فاسفورس بم حملہ، 3 شہری زخمی

حلب کی تحصیل دارہ عزّہ میں فاسفورس بم کے ساتھ کئے گئے حملے میں 3 شہری زخمی ہو گئے

712195
شام: فاسفورس بم حملہ، 3 شہری زخمی

شام کے شمالی علاقے حلب کی تحصیل دارہ عزّہ میں فاسفورس بم کے ساتھ کئے گئے حملے میں 3 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

حلب کے مغرب میں واقع علاقے دارہ عزّہ کے شہری دفاع کے حکام میں سے صوفی عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک جنگی طیارے نے کہ جو ہمارے اندازے کے مطابق روسی جنگی طیارہ تھا ، فاسفورس بم کے ساتھ رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔

عارف نے کہا کہ یہ حملہ مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے میں اور رات گئے کیا گیا۔ بمباری کے نتیجے میں بہت سے رہائشی مقامات میں آگ لگ گئی۔

صوفی عارف نے کہا کہ سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

دوسری طرف مقامی ذرائع کے مطابق ادلب کی تحصیل جسر الشعورمیں بھی باسفورس حملہ کیا گیا ہےتاہم واقعے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں