مصر میں کلیساوں پر حملوں کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری

اُردن ، فلسطین، سعودی عرب، قطر اور بحرین  کے ساتھ ساتھ حماس، فلسطین  پیپلز لبریشن فرنٹ اور اسلامی تعاون تنظیم نے بھی مصر کے شہر تانتا میں کلیسا  میں حملے کی مذمت کی ہے

709312
مصر میں کلیساوں پر حملوں کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری

مصر میں کلیساوں پر حملوں کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

اُردن ، فلسطین، سعودی عرب، قطر اور بحرین  کے ساتھ ساتھ حماس، فلسطین  پیپلز لبریشن فرنٹ اور اسلامی تعاون تنظیم نے بھی مصر کے شہر تانتا میں کلیسا  میں حملے کی مذمت کی ہے۔

اردن شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان کے مطابق ، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے  مصر کے صدر عبدالفتاح  السیسی  کو بھیجے گئے ٹیلی گراف  میں حملے کو ایک' دہشت ناک اقدام '  قرار دیا ہے۔

شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اردن دہشتگردی کے خلاف جدوجہد ، سکیورٹی اور استحکام کے تحفظ  جیسے موضوعات  میں مصر کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے تعزیت کا اظہار کیا  ہے ا ور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام، مصر کو ہدف بنانے والی دہشت گردی کے مقابل قاہرہ انتظامیہ ، عوام  اور فوج کے ساتھ ہیں۔

عباس نے،  صدر سیسی ، مصری عوام،  مصری حکومت  اور مصری قبطی  اورتھوڈوکس پیٹرک دوئم سے، ہلاک ہونے والوں کی تعزیت بھی کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ بزدلانہ حملے دینی ، انسانی  اور اخلاقی اقدار  کے خلاف ہیں"۔

قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے بھی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " دہشت گردی خواہ کسی بھی وجہ سے ہو  قطر اس کی مخالفت  کرتا ہے"۔

بحرین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ "ہم ہر طرح  کی دہشتگردی کے خلاف  جدوجہد میں مصر کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہیں اور یہ مجرمانہ کاروائی مصری معاشرے کے اتحاد میں رخنہ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قاہرہ انتظامیہ سکیورٹی ا ور استحکام کے تحفظ کے لئے جو حفاظتی تدابیر اختیار کرے گی ہم ان میں اس کے ساتھ ہیں۔

حماس، فلسطین پیپلز لبریشن فرنٹ  اور اسلامی تعاون تنظیم  کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بھی  حملےکی مذمت کی ہے۔ مصری حکومت، عوام اور ہلاک ہونے والوں کے عزیزواقارب کے ساتھ تعزیت کی گئی ہے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کا اظہار کیا گیا ہے۔

غزہ کی وزارت داخلہ اور مصر میں مارشل لاء کے ذریعے معزول کئے جانے والے صدر محمد مُرسی کے کنبے نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے بھی جاری کردہ بیان میں تانتا اور اسکندریہ میں کلیساوں پر کئے جانے والے حملوں کو "وحشیانہ " قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " امریکہ، مصر کی، سکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کی، کوششوں کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا"۔

فرانس کے صدر فرانسووا اولاند، فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک آئرالٹ اور سابق وزیر اعظم مانوئل والز نے بھی اپنے انٹر نیٹ صفحات سے جاری کردہ بیانات میں مصر میں کئے جانے والے حملوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اولاند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "اس مشکل گھڑی میں فرانس مصر کے ساتھ ہے اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر مصری حکام کے ساتھ ہم اپنی پوری طاقت کو حرکت میں لا رہے ہیں۔

آئرالٹ اور والز نے بھی مصر کے ساتھ اتحاد کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں