روس چاہے تو ہمارے فوجی اڈے استعمال کر سکتا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ شام میں عسکریت پسندوں پر حملوں کے لیے روس ان کے فضائی اڈے استعمال کر سکتا ہے

701501
روس چاہے تو ہمارے فوجی اڈے استعمال کر سکتا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ شام میں عسکریت پسندوں پر حملوں کے لیے روس ان کے فضائی اڈے استعمال کر سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اڈوں کا یہ استعمال مختلف کارروائیوں سے متعلق بوقت ضرورت ہی کیا جا سکے گا۔

 واضح رہے کہ روس اور ایران، شام کے صدر بشار الاسد کے دو انتہائی قریبی اتحادی ہیں جو کہ ملک میں جاری خانہ جنگی میں ان کی بھرپور حمایت کرتے آ رہے ہیں۔

روس، شام میں فضائی کارروائیاں کرتا آرہا ہے اور گزشتہ سال اس نے ایران کے ایک فضائی اڈے کو بھی استعمال کیا۔

 یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلا موقع تھا کہ جب کسی دوسرے ملک نے ایران کے اندر اس کے فضائی اڈے کو استعمال کیا ہو۔

لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر تر برقرار نہ رہا کیونکہ بعض ایرانی قانون سازوں نے اس اقدام کو ملکی آئین کی اس شق کی خلاف ورزی قرار دیا جو کسی غیر ملکی قوت کو ایرانی اڈے استعمال کرنے سے روکتی ہے۔



متعللقہ خبریں