شامی مذاکرات کے مندرجات کی حامل دستاویز اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  کے ہاتھ لگ گئی

دستاویز کے مطابق مذاکرات میں انتظامی موضوعات، آئینی عمل، انتخابات اور اضافی طور پر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور امن و امان کے قیام  سے متعلق حفاظتی تدابیر  سمیت 4 عنوانات کے تحت بات  چیت کی جائے گی

699733
شامی مذاکرات کے مندرجات کی حامل دستاویز اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  کے ہاتھ لگ گئی

سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں جاری شامی مذاکرات کے دوران اقوام متحدہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی مستورا کی طرف سے اسد انتظامیہ اور مخالفین کے وفود کو پیش کردہ سیاسی عمل کے آغاز سے متعلق مذاکرات کے مندرجات کی حامل دستاویز اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  کے ہاتھ لگ گئی ہے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے اقوام متحدہ کے ذرائع سے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق مذاکرات میں انتظامی موضوعات، آئینی عمل، انتخابات اور اضافی طور پر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور امن و امان کے قیام  سے متعلق حفاظتی تدابیر  سمیت 4 عنوانات کے تحت بات  چیت کی جائے گی۔

انتظامی موضوعات کے عنوان کے تحت  قابل اعتماد، جامع ، فرقہ واریت سے پاک، سرکاری اداروں اور خدمات کے دوام کی حامل  اور انسانی حقوق  کا دفاع کرنے والی انتظامیہ کے قیام  پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

علاوہ ازیں آئین کی جامع، بااختیار، شفاف اور شریک  کے طور پر ڈیزائن کردہ معلومات پر مبنی دستاویز کو عوامی رائے کے لئے پیش کرنے سے قبل  اس کی آئینی بل کی شکل  پر بھی عوام سے رائے لی جائے گی۔

تیسرے عنوان کے تحت   اس موضوع پر بحث کی جائے گی کہ آیا متوقع  اوّلین انتخابات  آئینی عوامی  انتخابات ہوں گے یا نہیں۔

دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرنے والے اور ملک کے اندر  گھر سے بے گھر ہونے والے شامی شہریوں کی بھی انتخابات میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری طرف  منّظم اور غیر منّظم  مسلح یونٹوں  کو متحد کرنے اور غیر ملکی جنگجووں  کے صورتحال  جیسے موضوعات  پر علیحدہ سے بحث کی جائے گی۔

جنیوا مذاکرات 23 مارچ کو شروع ہوئے اور توقع ہے کہ   یکم اپریل تک جاری رہیں گے۔



متعللقہ خبریں