شامی انتظامیہ کی بمباری کے نتیجے میں بیسیوں افراد ہلاک

اسد انتظامیہ  کے جنگی طیاروں  نے خاص طور پر   دمشق کے  مشرق میں  قابون،  تشرین  برزے  اور مشرقی   گوٹا  میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

685786
شامی انتظامیہ کی بمباری  کے نتیجے میں بیسیوں افراد ہلاک

شام میں  بشار الاسد  انتظامیہ  کے مخالفین  کے کنٹرول   کےعلاقوں میں    شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ دو روز  کے  بیسیوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسدانتظامیہ  نے دارالحکومت اور گردو نواح میں  اپنے حملوں میں تیزی پیدا کرلی ہے۔

اسد انتظامیہ  کے جنگی طیاروں  نے خاص طور پر   دمشق کے  مشرق میں  قابون،  تشرین  برزے  اور مشرقی   گوٹا  میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ترکی کی سرحدوں  کے قریب   عدلیب   میں  بیس افراد شدید بمباری سے زخمی ہوگئے ہیں۔

امدادی ٹیموں  کی کاروائی کے دوران  ہونے والے حملے کے دوران بھی کئی ایک افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق  کی  کمیٹی کی جانب سے کل رات جاری کردہ تحریری اعلامیے میں  کہا  گیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بمباری سے  42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

حموص   کے  زیر محاصرہ   وائر  میں کل دوپہر کے وقت  شامی فضائیہ کی جانب سے ہونے والی بمباری  کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں