راملہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں  نے دریائے اردن کے مغربی علاقے کے شہر راملہ میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔

685560
راملہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک

 

اسرائیلی فوجیوں  نے دریائے اردن کے مغربی علاقے کے شہر راملہ میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔

فلسطین کی و زارت صحت کی طرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے  کہ  اسرائیلی فوجیوں  نے دریائے اردن کے مغربی علاقے کے شہر راملہ میں صبح کے وقت چھاپہ مار کاروائی کے دوران باسل ال عراج  نامی 31 سالہ فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے ۔  دوسری جانب اسرائیلی فوج  نے اعلان کیا ہے کہ راملہ کے داخلی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے  فلسطینی کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔  یہ فلسطینی اسرائیلی اہداف کو ہدف بنانے  کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کا لیڈر تھا ۔  دریں اثناء اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کرنے والوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں