مصر، رفاح کی سرحدی چوکی کو 3 دن تک کھلا رکھے گا

سرحدی چوکی سے گزرنے کے منتظر افراد کی تعداد 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے

684867
مصر، رفاح کی سرحدی چوکی کو 3 دن تک کھلا رکھے گا

مصر، رفاح کی سرحدی چوکی کو سوموار کے دن سے لے کر 3 دن تک کھلا رکھے گا۔

غزہ کی وزارت داخلہ سے منسلک سرحدی چوکیوں کے محکمے کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مصری انتظامیہ نے  محکمے کو، رفاح کی سرحدی چوکی کو سوموار سے لے کر بدھ کے روز تک دو طرفہ شکل میں کھلا رکھنے کی اطلاع دی ہے۔

سرحدی چوکی سے گزرنے کے منتظر افراد کی تعداد 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ مصری انتظامیہ نے 3 جولائی 2013 کو فوجی قبضے کے بعد رفاح کی سرحدی چوکی کو بند کر دیا تھا  اور اس کے بعد سے وقتاً فوقتاً مختصر مدت کے لئے سرحدی چوکی کو کھولتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں