ایران: عرب اکثریتی آبادی والے شہر میں احتجاجی مظاہرہ

ضلع ہوزستان سے منسلک عرب اکثریتی آبادی کے شہر آہواز میں ریت کے شدید  طوفان کی وجہ سے پانی اور بجلی کی ترسیل کی خرابی  کو دُور  نہ کئے جانے کی وجہ سے مظاہرہ کیا گیا

676112
ایران: عرب اکثریتی آبادی والے شہر میں احتجاجی مظاہرہ

ایران کے ضلع ہوزستان سے منسلک عرب اکثریتی آبادی کے شہر آہواز میں ریت کے شدید  طوفان کی وجہ سے پانی اور بجلی کی ترسیل کی خرابی  کو دُور  نہ کئے جانے کی وجہ سے مظاہرہ کیا گیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق عوام گذشتہ ہفتے سے لے کر اب تک وقفے وقفے سے آہواز گورنر دفتر کے سامنے مظاہرے کر رہی ہے۔

دعوے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہروں میں مداخلت کی ہے اور مظاہروں کے پھیلاو کو روکنے کے لئے علاقے میں انٹر نیٹ  رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں حکم ثانی تک گورنر دفتر کے سامنے مظاہروں کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

Abarbi21.com  نامی انٹر نیٹ سائٹ کے دعوے کے مطابق مظاہروں میں پولیس کی مداخلت کے دوران حسن البوگبش نامی شخص ہلاک ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں