شام: انتظامیہ کی طرف سے کلورین گیس کے حملے

دمشق  کے علاقے مشرقی غتّہ میں شامی انتظامیہ  کی طرف سے کئے گئے کلورین گیس کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد گیس سے متاثر

669210
شام: انتظامیہ کی طرف سے کلورین گیس کے حملے

شام کے دارالحکومت دمشق  کے علاقے مشرقی غتّہ میں شامی انتظامیہ  کی طرف سے کئے گئے کلورین گیس کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد گیس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

سول ڈیفنس کے  حکام  میں سے سرتاج محمود نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی فورسز نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے آربین کے علاقے میں کلورین گیس کا حملہ کیا ہے۔

محمود کے مطابق گیس کے ماحول میں پھیلنے کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور گیس سے متاثرہ کثیر تعداد افراد کو علاقے کے موبائل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے، مشرقی غتّہ کے علاقے میں ،حملوں میں شدت پیدا کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے  محمود نے کہا ہے کہ دمشق انتظامیہ سے منسلک فورسز  نے گذشتہ چند دنوں سے مشرقی غتّہ کی تحصیلوں اور اطراف کے علاقوں میں دوبارہ سے حملوں میں شدت پیدا  کر دی ہے اور حملوں کی وجہ سے ہم شہریوں کی زندگیوں کے بارے میں شدید خطرات محسوس کر رہے ہیں۔


ٹیگز: #شام , #دمشق

متعللقہ خبریں