عراق: جنگ، تشدد اور ہلاکتوں کی چھوڑی ہوئی ایک یتیم نسل

عراق میں  سال 2003  میں امریکی قبضے سے لے کر اب تک ہونے والے تشدد کے واقعات کے دوران 6 لاکھ بچے یتیم ہو چکے ہیں

666207
عراق: جنگ، تشدد اور ہلاکتوں کی چھوڑی ہوئی ایک یتیم نسل

عراق میں  سال 2003  میں امریکی قبضے سے لے کر اب تک ہونے والے تشدد کے واقعات کے دوران 6 لاکھ بچے یتیم ہو چکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار ،عراق کی وزارتِ منصوبہ بندی کی طرف سے کی گئی  تحقیق  کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

وزارت کے ترجمان عبدالزہرہ ہنداوی  نے کہا ہے کہ سال 2003 سے 2015 کے آخر تک کی ہماری تحقیقات کے مطابق مختلف تشدد کے واقعات کے نتیجے میں 6 لاکھ بچے یتیم ہو گئے ہیں۔

ہنداوی کے مطابق یہ اعداد و شمار سال 2014 میں  دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے میں جانے والے علاقوں  صلاح الدین، عنبر اور موصل کا احاطہ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ موصل کی داعش سے مکمل رہائی کے بعد  مذکورہ تین شہروں میں بھی یتیم بچوں کی نشاندہی کے لئے  کام کا آغاز کروایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں