ماسکو کی ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہے: صدر عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے  افریقی لیگ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ  روس کی ثالثی میں  اسرائیل کے ساتھ ماسکو میں مذاکرات کی تجویز خوش آئند ہے

662483
ماسکو کی ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہے: صدر عباس

 

 فلسطینی صدر محمود عباس نے  کہا ہے کہ  روس کی ثالثی میں  اسرائیل کے ساتھ ماسکو میں مذاکرات کی تجویز خوش آئند ہے ۔

  افریقی لیگ کے 28 ویں اجلاس کی غرض سے ایتھیوپیا کے صدر مقام  عدیس ابابا میں    موجود صدر نے اپنے خطاب میں  کہا کہ  ماسکو کی یہ تجویز  قابل قبول ہے  ۔

 تل ابیب میں متعین امریکی سفارت خانے کی یروشلم  منتقلی کے بارے میں  صدر عباس  کا کہنا  تھا کہ  یہ اقدام قیام امن کی کوششوں کو  نقصان پہنچا سکتاہے  اور ہماری  خواہش ہے کہ  امریکی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

 فلسطینی صدر نے کہا کہ    فلسطینی علاقوں پر صیہونی قبضہ  ریاست فلسطین کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے   اور اس مسئلے کا واحد حل دو ریاستی نظریئے  پر عمل درآمد  سے ہی  مشروط ہے۔

انہوں نے  عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت اسرائیل   کو مجبور کریں  کہ وہ  سلامتی کونسل  کی قراردادوں پر   عمل  کرے۔

 



متعللقہ خبریں