شام میں 358 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی

ملک میں 30 دسمبر کو نافذ ہونے والی فائر بندی کی ایک ماہ کے دوران 366 دفعہ اور زیادہ تر اسد فورسز اور  اس کے حامی دہشت گرد گروپوں کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی ہے

661850
شام میں 358 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی

شام میں 30 دسمبر کو نافذ ہونے والی فائر بندی کی بشار الاسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کی طرف سے  358 دفعہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

شامی انسانی حقوق  کے نیٹ ورک SNHR  کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں نافذ فائر بندی کی ایک ماہ کے دوران 366 دفعہ اور زیادہ تر اسد فورسز اور  اس کے حامی دہشت گرد گروپوں کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انتظامیہ اور ایرانی تعاون کےحامل ملیشیا نے حاما میں 108 دفعہ، حلب میں 51 ، دمشق  کے جوار میں 46، ادلیب میں 41، حمص میں 37، درعا میں 22 ، دمشق کے مرکز میں 6، حاسکہ میں 3 اور دیر الزور میں ایک دفعہ  فائر بندی کی خلاف ورزی سمیت کُل 315 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ان خلاف ورزیوں کے دوران 24 بچوں سمیت 95 شہری اور 5 مخالفین ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسد انتظامیہ  کے تعاون کی حامل روسی فورسز نے بھی 25 دفعہ ادلیب میں، 15 دفعہ حلب میں اور 3 دفعہ حاما میں خلاف ورزی سمیت کُل 43 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

تاہم مخالفین نے حلب اور حاما میں کُل 8 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

SNHR نے 30 دسمبر کو نافذ ہونے والی فائر بندی کے ضامنوں میں سے روس سے سمجھوتے کو ناکامی سے بچانے کے لئے انتظامیہ اور ایرانی گروپوں پر دباو ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 23 سے 24 جنوری کو شام کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں ترکی، روس اور ایران نے فائر بندی کی مانیٹرنگ کے لئے سہہ فریقی میکانزم کے قیام کے لئے اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں