داعش شامی شہر الاباب سے رفو چکر ہونے کی کوشش میں

سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  الا باب میں   شہریوں کی اکثریت   داعش   کی دھمکیوں کے باوجود  شہر سے  فرار ہو چکی ہے

660649
داعش شامی شہر الاباب سے رفو چکر ہونے کی کوشش میں

ترک مسلح  افواج  کے شمالی شام  کے شہر الاباب    میں   جاری پر عزم   آپریشن سے تنگ آنے والی داعش تنظیم کے اب اس مقام سے  انخلاء  کی تیاریوں میں ہونے کا تعین ہوا  ہے۔بتایا گیا ہے کہ  تنظیم نے  اپنے تما م  تر   ہیڈ کوارٹر ز کو دوسرے مقامات کو منتقل  کر دیا ہے۔

سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  الا باب میں   شہریوں کی اکثریت   داعش   کی دھمکیوں کے باوجود  شہر سے  فرار ہو چکی ہے ، اسوقت شہر میں  محض 18 ہزار کی تعداد تک شہری موجود ہونے کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔

داعش  کے کارکنان نے  حال ہی میں   شہر سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرنے والے ایک سات کنبوں پر   فائر کھول دیا جس دوران  18 شہری اپنی  جانوں سے ہاتھ  دھو بیٹھے۔

بتایا گیا ہے کہ شہر  کو پانی بجلی اور بنیادی ضرورت کی اشیاء  کا فقدان   ہے ، علاوہ ازیں  اسپتالوں میں ادویات کی کمیابی سے مریضوں کا علاج معالجہ  میں دقت کا سامنا ہے۔

یہ بھی  انکشاف ہوا ہے کہ اس شہر کو  حالیہ ایام میں تیونسی دہشت گردوں کو لایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں