دمشق میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات

حکومت شام نے اعلان کیا ہے کہ برادہ وادی کے 12 گاؤں کے مکینوں نے اسد انتظامیہ کی منتقلی کی پیش کش کو قبول کر لیا ہے ۔

649836
دمشق میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات

 

شام کے دارالحکومت دمشق میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے  پہلا قدم اٹھایا گیا ہے ۔

 حکومت شام نے اعلان کیا ہے کہ برادہ وادی کے 12 گاؤں کے مکینوں نے اسد انتظامیہ کی منتقلی کی پیش کش کو قبول کر لیا ہے ۔بعض شامی مخالفین  گروپوں نے بغداد کو پانی فراہم کرنے والے بیراج کے جائے مقام برادہ وادی کو ترک کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ بعض گروپ علاقے کو ترک کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ علاقے کو ترک کرنے والوں میں 60 کے قریب مسلح مخالفین بھی موجود ہیں ۔

  دمشق کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ معاہدے کے بعد سرکاری افواج برادہ وادی میں داخل ہو کر پانی کی تنصیبات کی مرمت کریں گی  ۔ دمشق کو پانی کی فراہمی کے لحاظ سے برادہ وادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

علاقے میں جھڑپوں کیوجہ سے 22 دسمبر سے دمشق کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا  ہے ۔پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اقوام متحدہ کے حکام نے علاقے میں وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

دریں اثناء مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر سرکاری افواج کی بمباری بھی جاری ہے ۔  مشرقی گوٹا ،جنوبی حلب اور ادلیب کے علاقوں پر بمباری سے جانی اور مالی نقصان  ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔



متعللقہ خبریں