مقبوضہ بیت المقدس: ٹرک راہ گیروں پر چڑھا دیا،چار ہلاک متعدد زخمی

اسرائیلی پولیس   کا کہنا ہے کہ  مقبوضۃ بیت المقدس میں ایک تیز رفتار ٹرک نے یروشلم کے قدیم علاقے کے   نزدیک  راہ گیروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کم از کم 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے

646940
مقبوضہ بیت المقدس: ٹرک راہ گیروں پر چڑھا دیا،چار ہلاک متعدد زخمی

 اسرائیلی پولیس   کا کہنا ہے کہ  مقبوضۃ بیت المقدس میں ایک تیز رفتار ٹرک نے یروشلم کے قدیم علاقے کے   نزدیک  راہ گیروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کم از کم 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے اس  واقعے  کو  دانستہ کاروائی قرار دیا ہے۔

 اسرائیلی پولیس  کے مطابق،    یہ ایک دہشت گرد حملہ ہے جس میں ملوث  ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

حکام  کا کہنا ہے کہ اس  واقعے میں تقریبا 15 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم  بن یامین نیتین یاہو نے  اس واقعے کو داعش کی  کاروائی قرار دیتےہوئے 9 افراد کو حراست میں  لینے  کا  اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں