بغداد میں مسجد کے قریب دھماکہ، 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

644772
بغداد میں مسجد کے قریب دھماکہ، 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

 عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد کے قریب پارکنگ ایریا میں ہوا اور بارودی مواد کو گاڑی میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا یا گیا ۔فی الحال  کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بغداد سمیت مختلف علاقوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں