سلامتی کونسل کا فیصلہ فلسطینی عوام کے اعتماد کی بحالی کا مفہوم رکھتا ہے: خالد مشعل

اقوام متحدہ نے اپنی تاریخ میں پہلی دفعہ فلسطینی زمین پر قابضوں کے خلاف کوئی فیصلہ کیا ہے ہم اس منصفانہ فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور سلامتی کونسل سے اس معاملے میں مزید فیصلوں  کی توقع رکھتے ہیں۔ خالد مشعل

637811
سلامتی کونسل کا فیصلہ فلسطینی عوام کے اعتماد کی بحالی کا مفہوم رکھتا ہے: خالد مشعل

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی غیر قانونی رہائشی بستیوں کی تعمیر کو روکنے سے متعلق فیصلہ فلسطینی عوام کے اعتماد کی بحالی کا مفہوم رکھتا ہے۔

یدی  ہلال  سوسائٹی کی طرف سے "بین الاقوامی استنبول ڈیبیٹس'  کا پہلا اجلاس استنبول کے خلیج کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوا۔

فلسطین کے زیر عنوان منعقدہ اس اجلاس کے مہمان  ِ خصوصی حماس کے سیاسی بیورو  کے سربراہ خالد مشعل  تھے۔

اجلاس سے خطاب میں خالد مشعل نے سلامتی کونسل کے، اسرائیل سے مقبوضہ فلسطین میں رہائشی بستیوں کی تعمیر کو 'فوری اور مکمل طور پر ' بند کرنے کے مطالبے پر مبنی ،فیصلے   کا جائزہ لیا۔

اقوام متحدہ  کے اپنی تاریخ میں پہلی دفعہ فلسطینی زمین  پر قابضوں  کے خلاف کوئی فیصلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم  اس منصفانہ فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور سلامتی کونسل سے اس معاملے میں مزید فیصلوں  کی توقع رکھتے ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ یہ ایک درست فیصلہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے اعتماد کی بحالی کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔

ترکی کے، 15 جولائی کو دہشتگرد تنظیم  فیتو کی طرف سے، حملے کے اقدام کا سدباب کرنے پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے، ہمارے ترک بھائیوں کی حیثیت سے ،ایک داستان رقم کی ہے۔ آپ حملے کے اقدام کے مقابل سڑکوں پر نکل آئے اور   حملہ آوروں کے سامنے سینہ سپر ہو گئے۔

خالد مشعل نے کہا کہ اے عظیم ترک ملت جیسے آپ نے ایک رات میں حملے کے اقدام کو منہ توڑ جواب دیا ہے اسی طرح  انشاء اللہ ہم بھی فلسطین میں صیہونیت کو شکست دے کر رہیں گے۔

اجلاس کے آخر میں خالد مشعل کو مسجد اقصیٰ کی تصویر والا مصوری کا نمونہ     تحفتاً پیش کیا گیا۔



متعللقہ خبریں