موصل کے مزید 4 مقامات کو داعش سے نجات دلا دی گئی ہے، عراق

عراقی سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق  نینو وا آپریشنز کمانڈر میجر  جنرل  عبدل امیر  رشید  کا کہنا ہے کہ موصل آپریشن کے دوسرے مرحلے میں  درجائے دجلے کے مشرقی   محلوں کو داعش کے  قبضے سے   نجات دلا دی گئی ہے

637077
موصل کے مزید 4 مقامات کو داعش سے نجات دلا دی گئی ہے، عراق

عراقی فوج نے  موصل  کو داعش سے نجات   دلانے پر مبنی آپریشن کے دائرہ کار میں  شہر کے مشرقی  علاقوں میں 4 مقامات  کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں  لے لیا ہے۔

عراقی سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق  نینو وا آپریشنز کمانڈر میجر  جنرل  عبدل امیر  رشید  کا کہنا ہے کہ موصل آپریشن کے دوسرے مرحلے میں  درجائے دجلے کے مشرقی   محلوں کو داعش کے  قبضے سے   نجات دلا دی گئی ہے۔

دوسری جانب   میجر  کریم زیاب کا کہنا ہے کہ عراقی اعلی سطحی کمانڈروں اور امریکی  فوجی حکام  کی شراکت سے   بروز جمعرات و جمعہ  موصل  آپریشن کے   آئندہ  کے مراحل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  17 اکتوبر سے  جاری فوجی کاروائیوں کے دوران  بعض علاقوں  کو داعش سے چھڑا لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں امریکی قیادت کی اتحادی قوتیں  فضا سے عراقی افواج  کو مدد فراہم کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں