مشرقی حلب ، فوآ اور کیفریا سے شہریوں کےانخلاء کا عمل جاری

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامی غیر ملکی دہشت گردوں کے زیر محاصرہ مشرقی حلب اور مخالفین کے زیر محاصرہ فوآ اور کیفریا علاقوں سے بالماقابل  شہریوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے ۔

636255
مشرقی حلب ، فوآ اور کیفریا  سے شہریوں کےانخلاء کا عمل جاری

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامی غیر ملکی دہشت گردوں کے زیر محاصرہ مشرقی حلب اور مخالفین کے زیر محاصرہ فوآ اور کیفریا علاقوں سے بالمقابل  شہریوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے ۔

 مشرقی حلب سے مسلح مخالفین کو لے جانے والی 5 بسوں اور  30 گاڑیوں  پر مشتمل آخری قافلہ  راموس  سے  راشدین کی طرف  گامزن ہے ۔ اس قافلے میں  ایک ہزارافراد موجود ہیں جبکہ  کل  روانہ ہونے  والےدس بسوں اور 420 گاڑیوں پر مشتمل  قافلے میں 3500 افراد شامل تھے ۔اس انخلاء کے مقابلے میں ادلیب میں مخالفین کے زیر محاصرہ فوا اور کفریا کے علاقوں سے 250   افراد کو مغربی حلب کے اسد انتظامیہ کے زیر کنڑول علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔ انخلاء کے عمل کے آغاز 15 دسمبر سے لیکر ابتک حلب سے 45 ہزار شہریوں  اور مخالفین  نےسینکڑوں بسوں اور گاڑیوں کیساتھ حلب کو ترک کیا  ہے جبکہ اسد انتظامیہ کے حامی غیر ملکی دہشت گردوں کے زیر کنٹرول فوا  اور کفریا کے علاقوں سے دو ہزار افراد کا انخلاء ہوا ہے ۔

ترکی اور روس کی زیر قیادت ہونے والی فائر بندی کے دائرہ کار میں  مشرقی حلب سے انخلاء کے عمل کےمکمل ہونے کے بعد اسد قوتوں کے زیر  محاصرہ  دمشق کے مادایہ اور زبادانی  علاقوں سے انخلاء کا عمل شروع ہو گا ۔ مشرقی حلب کے ہزاروں  شہریوں کو ادلیب منتقل کر دیا گیا ہے  ۔

 یاد رہے کہ ایرانی جرنیل سید جواد کی زیر کمان اسد نواز گروپوں نے 15 اور 16 دسمبر کو مشرقی حلب سے انخلاء کرنے والے شہریوں کے قافلے پر حملہ کر کے 18 شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا ۔فائر بندی اور انخلاءکی مخالفت کرنے والے گروپوں نے فوا اور کفریا کے علاقوں سے بھی شہریوں کے انخلاء کی شرط لگائی تھی ۔



متعللقہ خبریں