شدید سردی کے باوجود حلب سے  شہریوں کا انخلاء جاری ہے، اقوام متحدہ

شام کے شہر حلب کے مشرقی علاقے سے مشکلات اورشدید  سردی کے باوجود  شہریوں کا انخلاء جاری ہے ۔

635772
شدید  سردی کے باوجود حلب  سے  شہریوں کا انخلاء جاری ہے، اقوام متحدہ

 

 شام کے شہر حلب کے مشرقی علاقے سے مشکلات اورشدید  سردی کے باوجود  شہریوں کا انخلاء جاری ہے ۔

 اقوام متحدہ نے کل رات سے لیکر ابتک 300 شہریوں کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے دیگر علاقوں میں منتقل کرنے اور  ریڈ کراس نے  بیماروں اور زخمیوں کو ہسپتالوں سے بحفاظت   نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔  مخالفین اور شامی ا نتظامیہ کے مابین پیدا ہونے والے اختلافات  اور نامساعد موسمی حالات کیوجہ سے کل انخلاء کا عمل دوبارہ رک گیا تھا ۔ لیکن  توقع ہے کہ آج انخلاء کا عمل مکمل ہو جائے گا ۔

دریں اثناء اقوام متحدہ نے 19 ستمبر کو حلب امداد لے جانے والے قافلے پر بمباری سے متعلق شائع کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ   بمباری کرنے والے فریق کا تعین نہیں ہو سکا ہے لیکن شامی انتظامیہ نے جائے وقوع پر تحقیق کی اجازت نہیں دی ہے ۔

یاد رہے کہ  17 گاڑیوں کے امدادی  قافلے پر حملے سے دس افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں