حلب سے مخالفین  اور شہریوں کا انخلاء اپنے آخری مراحل تک پہنچ رہا ہے

37 ہزار 500 افراد نے شہر کو ترک کر دیا ہے اور انخلاء کا کام کل تک مکمل ہو جائے گا۔ مولود چاوش اولو

634434
حلب سے مخالفین  اور شہریوں کا انخلاء اپنے آخری مراحل تک پہنچ رہا ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے  مبصرین بھیجنے کے فیصلے کے بعد شام کے شہر حلب سے مخالفین  اور شہریوں کا انخلاء اپنے آخری مراحل تک پہنچ رہا ہے۔

شامی فوج نے بھی آج دن بھر میں حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول آخری محلّے میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ 37 ہزار 500 افراد نے شہر کو ترک کر دیا ہے اور انخلاء کا کام کل تک مکمل ہو جائے گا۔

انخلاء صرف حلب کے مشرقی حصے کا احاطہ کرتا ہے۔

مخالفین کے زیر محاصرہ دیہاتوں فووا اور کیفریا سے بھی 750افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

اس دوران اقوام متحدہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی مستورا  نے بھی کہا ہے کہ وہ 8 فروری کو اسد انتظامیہ اور مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

انخلاء کے کام کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ کے 20 مبصرین کے بھی حلب پہنچنے کی  توقع کی  جا رہی ہے تاہم  یہ مبصرین کب حلب میں پہنچیں گے اس بارے میں کوئی  حتمی بات معلوم  نہیں ہے ۔



متعللقہ خبریں