حلب: شہریوں کے انخلا کا آغاز

میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری حصے سے گزشتہ  روز زخمیوں اور عام شہریوں کو بسوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا

631510
حلب: شہریوں کے انخلا کا آغاز
halep yaralılar.jpg

حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری حصے سے گزشتہ  روز زخمیوں اور عام شہریوں کو بسوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس پر ایک روز پہلے عمل درآمد سرکاری  دستوں  اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے باعث روک دیا گیا تھا۔

بسوں اور ایمبولینسوںکی لمبی قظاریں، حلب کے زیر محاصرہ  مشرقی علاقے سے حکومتی کنٹرول کے علاقوں کی طرف جا رہی ہیں جن کی آخری منزل صوبے کا وہ علاقہ ہے جس پر باغیوں کا قبضہ ہے۔

ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور شامی   ہلال احمر  نے کہا ہے کہ حلب سے نکلنے والا پہلا قافلہ گزشتہ سہ پہر حفاظتی علاقے  میں پہنچ گیا ہے ۔

صحت کے عالمی ادارے  کا بھی کہنا ہے کہ  انخلا کے عمل میں 21 بسیں اور 19 ایمبولنس گاڑیوں نے حصہ لیا۔



متعللقہ خبریں