حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے، 46 افراد ہلاک 230 زخمی

شام کے شہر حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 230 زخمی ہو گئے ہیں ۔

626839
حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے، 46 افراد ہلاک  230 زخمی

شام کے شہر حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 230 زخمی ہو گئے ہیں ۔

 شہر میں شدید جھڑپوں کے آغاز 15 نومبر سے لیکر ابتک ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 935 تک پہنچ گئی ہے ۔

حلب شہری دفاع کے ڈائریکٹرنجیب انصاری نے اناطولیہ خبر ایجنسی کو بتایا  کہ اسد انتظامیہ کے حامی دستے مشرقی حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بھر پور  بری اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ترکی کی سرحد پر واقع حلب شہر دمشق کے بعد شام کا سب سے بڑا شہر ہے  اور ترکی کیساتھ اسکی 40 کلومیٹر سرحد موجود ہے ۔

اسد قوتوں کے زیر محاصرہ مشرقی حلب میں انسان بنیاد ی ضروریات سے محروم ہیں۔   حالیہ تین ہفتوں سے  ریلوے اسٹیشنوں، ہسپتالوں، اسکولوں، طبی مراکز اور روٹی کے تندوروں پر حملوں کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہر کا مواصلاتی نظام بھی  ناکارہ ہو چکا ہے ۔

متعللقہ خبریں