شام: اسد انتظامیہ اور روسی جنگی طیاروں کی بمباری بیسیوں ہلاک

ادلیب اور  حلب میں روس اور اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں کی بمباری ، مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں 29 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے

625114
شام: اسد انتظامیہ اور روسی جنگی طیاروں کی بمباری بیسیوں ہلاک

شام کے شمالی شہروں  ادلیب اور  حلب میں روس اور اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادلیب ضلعی دفاعی  حکام میں سے محمد یحییٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس اور اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے ادلیب   سے منسلک مارت ناسان اور مارت ماسرین  کے علاقوں  میں رہائشی جگہوں پر بمباری کی۔

انہوں نے کہا کہ بمباری میں 27 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ان علاقوں کے موبائل ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یحییٰ کے مطابق انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے حلب کے علاقے ایتاریب  میں ایک اتوار بازار کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ان تازہ حملوں کے ساتھ 15 نومبر سے لے کر اب تک حلب پر کئے جانے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 775 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے انتظامیہ کے زیر محاصرہ ہونے کی وجہ سے حلب میں  ہزاروں شہری اپنی  بنیادی انسانی ضروریات کو پورا نہیں کر پا رہے۔

شہر کے مشرق میں تمام ہسپتال، صحت کے مراکز، بیکریاں  اور اسکول انتظامیہ کے حملوں کی وجہ سے تباہ ہو چکے ہیں ۔

بعض اسٹیشنوں کا ایک بڑا حصہ مسمار ہونےا ور انتظامیہ کی طرف سے ٹیلی فون لائنوں کو کاٹے جانے کی وجہ سے شہر میں مواصلاتی  و رسل و رسائل کا نظام محدود ہو کر رہ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں