مقامی کرنسی کے استعمال کی ترویج: ایران نے حمایت کا اعلان کر دیا

صدر رجب  طیب ایرودان   نے غیر ملکی زر مبادلہ  پر انحصار کے بجائے مقامی  کرنسی  کے استعمال کا اعلان کیا جس  کی حمایت ایران نے بھی کر دی ہے

624262
مقامی کرنسی کے استعمال کی ترویج: ایران نے حمایت کا اعلان کر دیا

 صدر رجب  طیب ایرودان   نے غیر ملکی زر مبادلہ  پر انحصار کے بجائے مقامی  کرنسی  کے استعمال کا اعلان کیا جس  کی حمایت ایران نے بھی کر دی ہے۔

 ایرانی محکمہ خارجہ   کے ترجمان  بہرام قاسمی نے  کہا ہے کہ  ترکی   کی یہ تجویز   طویل   المدت  باہمی مفادات کےلیے سود مند رہے گی   اور اگر ترکی چاہے تو ہم بھرپور تعاون کےلیے تیار ہیں۔

 قاسمی نے  کہا کہ  قابل ذکر  اقتصادی  ترقی کے حامل  ممالک  کے ساتھ  مقامی کرنسیوں میں تجارت  مفید ہو سکتی ہے  اور    یہ ممالک    بالخصوص اپنی ملکی  کرنسیوں  کے  ذریعے ایک مشترکہ اقتصادی ڈھانچہ تشکیل دیتےہوئے غیر ملکی  زر مبادلہ کا  بوجھ   کم کر سکتے ہیں اور جہاں سوال دو ہمسایہ ممالک کا ہو تو وہاں یہ  نظام  کافی مفید  ثابت ہو سکتا ہے ۔

  ایرانی ترجمان کا مزید  کہنا تھا کہ  صدر ایردوان کی  یہ تجویز قابل  توجہ ہے  مگر  اس پر عمل درآمد   کرنا  مشکل  کام نظر آتا ہے جس کےلیے  ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں